روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں
راوی: یحیی بن ایوب , ابن علیہ , سعید بن ابی عروبہ , قتادہ , ابی نضرہ , ابوسعید خدری
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ الدُّبَّائِ وَالْحَنْتَمِ وَالنَّقِيرِ وَالْمُزَفَّتِ
یحیی بن ایوب، ابن علیہ، سعید بن ابی عروبہ، قتادہ، ابی نضرہ، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے کدو کے تونبے سبز گھڑے روغن قیر ملے ہوئے برتن اور لکڑی کے گٹھیلے سے منع فرمایا ہے۔
Abu Sa'id Khudri reported that Allah's Messenger (may peace be upon him) forbade (the preparation) of Nabidh in gourd, in pitcher besmeared with green pitch, in hollow stump and in varnished jar.