روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں
راوی: شیبان بن فروخ , قاسم , ابن فضل , ثمامہ بن حزن قشیری , ثمامہ بن حزن قشیری
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ يَعْنِي ابْنَ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا ثُمَامَةُ بْنُ حَزْنٍ الْقُشَيْرِيُّ قَالَ لَقِيتُ عَائِشَةَ فَسَأَلْتُهَا عَنْ النَّبِيذِ فَحَدَّثَتْنِي أَنَّ وَفْدَ عَبْدِ الْقَيْسِ قَدِمُوا عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلُوا النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ النَّبِيذِ فَنَهَاهُمْ أَنْ يَنْتَبِذُوا فِي الدُّبَّائِ وَالنَّقِيرِ وَالْمُزَفَّتِ وَالْحَنْتَمِ
شیبان بن فروخ، قاسم، ابن فضل، ثمامہ بن حزن قشیری، حضرت ثمامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن حزن قشیری فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے ملاقات کی اور ان سے نبیذ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے مجھ سے بیان کیا کہ قبیلہ عبدالقیس کا ایک وفد نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو منع فرمایا کہ کدو کے تونبے اور روغن قیر ملے ہوئے برتن اور لکڑی کے گٹھیلے اور سبز برتنوں میں نبیذ بنائی جائے(یعنی ان برتنوں کے استعمال سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے)۔
Thumama b. Hazn Al-Qushairi reported: I met 'A'isha and asked her (about the utensils in which) Nabidh (may be prepared). She narrated to me that a group of 'Abd al-Qais came to Allah's Apostle (may peace be upon him) and asked: Allah's Apostle (may peace be upon him) about Nabidh. He (the Holy Prophet) forbade them to prepare Nabidh in varnished jar, hollow stumps and gourd and green pitcher.