کجھور اور کشمش کو ملا کر نبیذ بنانے کی کراہت کے بیان میں
راوی: قتیبہ بن سعید , لیث , عطاء بن ابی رباح , جابر بن عبداللہ انصاری
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ نَهَی أَنْ يُنْبَذَ التَّمْرُ وَالزَّبِيبُ جَمِيعًا وَنَهَی أَنْ يُنْبَذَ الرُّطَبُ وَالْبُسْرُ جَمِيعًا
قتیبہ بن سعید، لیث، عطاء بن ابی رباح، حضرت جابر بن عبداللہ انصاری رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجور اور کشمش کو اکٹھا کر کے نبیذ بنانے سے منع فرمایا ہے اور اس چیز سے بھی منع فرمایا ہے کہ کچی اور پکی کھجوروں کو ملا کر اس کی نبیذ بنائی جائے۔
Jabir b. 'Abdullah al-Ansari reported that Allah's Messenger (may peace be upon him) prohibited the (preparation of) Nabidh by mixing together fresh dates and grapes, and he prohibited the preparation of Nabidh by mixing the fresh dates and unripe dates together.