صحیح مسلم ۔ جلد سوم ۔ قربانی کا بیان ۔ حدیث 590

قربانی اپنے ہاتھ سے ذبح کرنے اور بسم اللہ اور تکبیر کہنے کے استحباب کے بیان میں

راوی: قتیبہ بن سعید , ابوعوانہ , قتادہ , انس

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ ضَحَّی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِکَبْشَيْنِ أَمْلَحَيْنِ أَقْرَنَيْنِ ذَبَحَهُمَا بِيَدِهِ وَسَمَّی وَکَبَّرَ وَوَضَعَ رِجْلَهُ عَلَی صِفَاحِهِمَا

قتیبہ بن سعید، ابوعوانہ، قتادہ، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ مبارک سے دو سفید سینگ والے دنبوں کی قربانی ذبح کی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بسم اللہ اور تکیبر کہی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ذبح کرتے وقت دونوں دنبوں کی گردنوں کے ایک پہلو پر اپنا پاؤں مبارک رکھا۔

Anas reported that Allah's Messenger (may peace be upon him) sacrificed with his own hands two horned rams which were white with black markings reciting the name of Allah and glorifying Him (saying Allah-o-Akbar). He placed his foot on their sides (while sacrificing).

یہ حدیث شیئر کریں