صحیح مسلم ۔ جلد سوم ۔ شکار کا بیان ۔ حدیث 564

جانور کو باندھ کر مارنے کی ممانعت کے بیان میں

راوی: شیبان بن فروخ , ابوکامل , ابوعوانہ , ابی بشر , ابن عمر , سعید بن جبیر

و حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ وَأَبُو کَامِلٍ وَاللَّفْظُ لِأَبِي کَامِلٍ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ مَرَّ ابْنُ عُمَرَ بِنَفَرٍ قَدْ نَصَبُوا دَجَاجَةً يَتَرَامَوْنَهَا فَلَمَّا رَأَوْا ابْنَ عُمَرَ تَفَرَّقُوا عَنْهَا فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ مَنْ فَعَلَ هَذَا إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَعَنَ مَنْ فَعَلَ هَذَا

شیبان بن فروخ، ابوکامل، ابوعوانہ، ابی بشر، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ، حضرت سعید بن جبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے وہ ایک مرغی کو نشانہ بنا کر اس پر تیر پھینک رہے تھے توجب ان لوگوں نے حضرت ابن عمر کو دیکھا تو وہ متفرق ہو گئے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا یہ کام کس نے کیا ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس طرح کرنے والے پر لعنت فرمائی ہے۔

Sa'id b. Jubair reported that Ibn 'Umar happened to pass by a party of men who had tied a hen and were shooting arrows at it. As soon as they saw Ibn 'Umar, they scattered from it. Ibn Umar said: Who has done this? Verily Allah's Messenger (may peace be upon him) has invoked curse upon him who does this.

یہ حدیث شیئر کریں