صحیح مسلم ۔ جلد سوم ۔ شکار کا بیان ۔ حدیث 521

شہری گدھوں کا گوشت کھانے کی حرمت کے بیان میں

راوی: محمد بن عباد , قتیبہ بن سعید , حاتم بن اسماعیل , یزید بن ابی عبید , سلمہ بن اکوع

و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَا حَدَّثَنَا حَاتِمٌ وَهُوَ ابْنُ إِسْمَعِيلَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَکْوَعِ قَالَ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَی خَيْبَرَ ثُمَّ إِنَّ اللَّهَ فَتَحَهَا عَلَيْهِمْ فَلَمَّا أَمْسَی النَّاسُ الْيَوْمَ الَّذِي فُتِحَتْ عَلَيْهِمْ أَوْقَدُوا نِيرَانًا کَثِيرَةً فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا هَذِهِ النِّيرَانُ عَلَی أَيِّ شَيْئٍ تُوقِدُونَ قَالُوا عَلَی لَحْمٍ قَالَ عَلَی أَيِّ لَحْمٍ قَالُوا عَلَی لَحْمِ حُمُرٍ إِنْسِيَّةٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَهْرِيقُوهَا وَاکْسِرُوهَا فَقَالَ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَوْ نُهَرِيقُهَا وَنَغْسِلُهَا قَالَ أَوْ ذَاکَ

محمد بن عباد، قتیبہ بن سعید، حاتم بن اسماعیل، یزید بن ابی عبید، سلمہ بن اکوع رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ خیبر کی طرف نکلے پھر اللہ تعالیٰ نے خبیر کو فتح فرما دیا جس دن خیبر فتح کیا گیا لوگوں نے اس دن شام کو بہت آگ جلائی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : یہ آگ کس وجہ سے ہے اور تم لوگ کیا پکار رہے ہو؟ انہوں نے عرض کیا گوشت پکار رہے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم ُنے فرمایا کس چیز کا گوشت؟ صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے عرض کیا گدھے کا گوشت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا گوشت پھینک دو اور ہانڈیوں کو توڑ ڈالو۔ ایک آدمی نے عرض کیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کیا ہم گوشت پھینک دیں اور ہانڈیوں کو دھو ڈالیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا چلو اسی طرح کرلو ۔

Salama b. Akwa' reported: We went to Khaibar with Allah's Messenger (may peace be upon him). Then Allah granted (us) victory over them. On that very evening of the day when they had been granted victory, they lit many fires. Thereupon Allah's Messenger (may peace be upon him) said: What are those fires and what for those have been lit? They said: (These have been lit) for (cooking) the flesh. Thereupon he said: Of what flesh? They said: For the flesh of the domestic asses. Thereupon Allah's Messenger (may peace be upon him) said: Throw that away and break them (the earthen pots in which the flesh was being cooked). A person said: Messenger of Allah, should we throw it away and wash them (the cooking pots)? He said: You may do so.

یہ حدیث شیئر کریں