سمندر میں مردار (جانور) کی اباحت کے بیان میں
راوی: محمد بن حاتم , عبدالرحمن بن مہدی , مالک بن انس , ابونعیم , وہب بن کیسان , جابر بن عبداللہ
و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ عَنْ مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ أَبِي نُعَيْمٍ وَهْبِ بْنِ کَيْسَانَ أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ أَخْبَرَهُ قَالَ بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَرِيَّةً ثَلَاثَ مِائَةٍ وَأَمَّرَ عَلَيْهِمْ أَبَا عُبَيْدَةَ بْنَ الْجَرَّاحِ فَفَنِيَ زَادُهُمْ فَجَمَعَ أَبُو عُبَيْدَةَ زَادَهُمْ فِي مِزْوَدٍ فَکَانَ يُقَوِّتُنَا حَتَّی کَانَ يُصِيبُنَا کُلَّ يَوْمٍ تَمْرَةٌ
محمد بن حاتم، عبدالرحمن بن مہدی، مالک بن انس، ابونعیم، وہب بن کیسان، حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین سو کا ایک لشکر بھیجا اور ان پر حضرت ابوعبیدہ بن جراح کو امیر مقرر فرمایا تو جب ان کا زادراہ ختم ہو گیا تو حضرت ابوعبیدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے سب کے توشہ دانوں کو جمع کیا حضرت عبیدہ ہمیں کھجوریں کھلاتے تھے یہاں تک کہ (بوجہ کمی) روزانہ ایک کھجور دینے لگے۔
Jabir b. 'Abdullah reported that Allah's Messenger (may peace be upon him) sent on in expedition a detachment consisting of three hundred (persons) and appointed Abu 'Ubaida b. Jarrah as their chief. Their provisions ran short: 'Abu 'Ubaida collected their provisions in the provision bag and he fed us (for some time). Later on when the provisions ran short he gave us one date every day.