سکھلائے گئے کتوں سے شکار کرنے کے بیان میں
راوی: یحیی بن ایوب , عبداللہ بن مبارک , عاصم , شعبی , عدی بن حاتم
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ أَخْبَرَنَا عَاصِمٌ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الصَّيْدِ قَالَ إِذَا رَمَيْتَ سَهْمَكَ فَاذْكُرْ اسْمَ اللَّهِ فَإِنْ وَجَدْتَهُ قَدْ قَتَلَ فَكُلْ إِلَّا أَنْ تَجِدَهُ قَدْ وَقَعَ فِي مَاءٍ فَإِنَّكَ لَا تَدْرِي الْمَاءُ قَتَلَهُ أَوْ سَهْمُكَ
یحیی بن ایوب، عبداللہ بن مبارک، عاصم، شعبی، عدی بن حاتم، حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شکار کے بارے میں پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تو اپنا تیر پھینکے تو اللہ کا نام لے اگر تو اس کو مرا ہوا پائے تو اسے کھالے سوائے اس کے کہ اگر تو اسے پانی میں ڈوبا ہوا پائے تو اسے نہ کھا کیونکہ تو نہیں جانتا کہ وہ پانی میں ڈوب کر مرا ہے یا تیر کے پھینکے کی وجہ سے مرا ہے
'Adi b. Hatim reported: I asked Allah's Messenger (may peace be upon him) about hunting. He said: When you shoot your arrow, recite the name of Allah, and if you find it (the arrow) killed (that), then eat, except when you find it fallen into water, for in that case you do not know whether it is water that caused its death or your arrow.