سکھلائے گئے کتوں سے شکار کرنے کے بیان میں
راوی: محمد بن ولید بن عبدالحمید , محمد بن جعفر , شعبہ , سعید بن مسروق , شعبی
و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ الْحَمِيدِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ حَدَّثَنَا الشَّعْبِيُّ قَالَ سَمِعْتُ عَدِيَّ بْنَ حَاتِمٍ وَکَانَ لَنَا جَارًا وَدَخِيلًا وَرَبِيطًا بِالنَّهْرَيْنِ أَنَّهُ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أُرْسِلُ کَلْبِي فَأَجِدُ مَعَ کَلْبِي کَلْبًا قَدْ أَخَذَ لَا أَدْرِي أَيُّهُمَا أَخَذَ قَالَ فَلَا تَأْکُلْ فَإِنَّمَا سَمَّيْتَ عَلَی کَلْبِکَ وَلَمْ تُسَمِّ عَلَی غَيْرِهِ
محمد بن ولید بن عبدالحمید، محمد بن جعفر، شعبہ، سعید بن مسروق، شعبی، عدی بن حاتم، حضرت شعبی رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا اور وہ ہمارے ہمسائے تھے اور قیام نہرین میں ہمارے شریک کار تھے انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ میں اپنا کتا (شکار کیلئے) چھوڑتا ہوں اور میں کتے کے ساتھ ایک دوسرا کتا پاتا ہوں اس نے شکار پکڑا ہوا ہوتا ہے میں نہیں جانتا کہ ان میں سے کس کتے نے شکار پکڑا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تو نہ کھا کیونکہ تو نے اپنے کتے پر اللہ کا نام لیا ہے اور اپنے علاوہ دوسرے کتے پر اللہ کا نام نہیں لیا
Sha'bi reported: I heard Adi b. Hatim say – and he was our neighbour, and our partner and co worker at Nahrain-that he asked Allah's Apostle (may peace he upon him) saying: I let off my dog and find another dog along with my dog and that (any one of them) catches the (game), but I do not know which one had caught it, whereupon he (the Holy Prophet) said: Then don't eat that, for you recited the name of Allah while letting off your dog and did not recite on the other.