سکھلائے گئے کتوں سے شکار کرنے کے بیان میں
راوی: عبیداللہ بن معاذ عنبری , ابی شعبہ , عبداللہ بن ابی سفر , شعبی
و حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي السَّفَرِ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْمِعْرَاضِ فَقَالَ إِذَا أَصَابَ بِحَدِّهِ فَکُلْ وَإِذَا أَصَابَ بِعَرْضِهِ فَقَتَلَ فَإِنَّهُ وَقِيذٌ فَلَا تَأْکُلْ وَسَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْکَلْبِ فَقَالَ إِذَا أَرْسَلْتَ کَلْبَکَ وَذَکَرْتَ اسْمَ اللَّهِ فَکُلْ فَإِنْ أَکَلَ مِنْهُ فَلَا تَأْکُلْ فَإِنَّهُ إِنَّمَا أَمْسَکَ عَلَی نَفْسِهِ قُلْتُ فَإِنْ وَجَدْتُ مَعَ کَلْبِي کَلْبًا آخَرَ فَلَا أَدْرِي أَيُّهُمَا أَخَذَهُ قَالَ فَلَا تَأْکُلْ فَإِنَّمَا سَمَّيْتَ عَلَی کَلْبِکَ وَلَمْ تُسَمِّ عَلَی غَيْرِهِ
عبیداللہ بن معاذ عنبری، شعبہ، عبداللہ بن ابی سفر، شعبی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بغیر پر کے تیر کے شکار کے بارے میں پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر وہ شکار تیر کی دھار سے مرا ہو تو اسے کھالو اور اگر وہ تیر کے عرض سے مرا ہو تو وہ موقوزہ یعنی چوٹ کھایا ہوا ہے اسے نہ کھاو اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کتے کے شکار کے بارے میں پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تو شکار کے لئے کتے کو چھوڑے اور اس پر بِسمِ اللہ بھی کہہ لے تو شکار کھا سکتا ہے اور اگر کتے نے (اس شکار میں) سے کھا لیا تو تو نہ کھا کیونکہ اس صورت میں کتے نے اپنے لئے شکار کیا ہوگا اور میں نے عرض کیا کہ اگر میرے کتے کے ساتھ کوئی دوسرا کتا مل جائے اور مجھے معلوم نہ ہو کہ ان دونوں کتوں میں سے کس نے شکار کیا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تو نہ کھا کیونکہ تو نے اپنے کتے پر بِسمِ اللہ پڑھی ہے اور اس کے علاوہ دوسرے کتے پر تو نے بِسمِ اللہ نہیں پڑھی۔
'Adi b. Hatim reported that he asked the Messenger of Allah (may peace be upon him) about (hunting) with the help of an arrow having a stub end. He said: If it strikes (the game) with its point, then eat, but if it strikes flatly and it dies, that is Waqidh (beaten into death), do not eat that. I asked the Messenger of Allah (may peace be upon him) about (hunting with the help of) dogs, whereupon he said. When you send your dog (for hunting) reciting the name of Allah, then eat (the game), but if some part of it is eaten (by the dogs, then do not eat that, for it (your dog) has caught that (the-game) for itself. I (again) said: If I find along with my dog another dog, and do not know which of (the dogs) has caught (the game), then (what should I do)? He ('Allah's Messenger) said: Then don't eat that, for you recited the name of Allah on your dog and not on the other one.