مشرق کی طرف سے شیطان کے سینگ کے طلوع ہونے کی جگہ سے فتنہ کے ظاہر ہونے کے بیان میں
راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , وکیع , عکرمہ بن عمار سالم ابن عمر
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ عِکْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ عَنْ سَالِمٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ بَيْتِ عَائِشَةَ فَقَالَ رَأْسُ الْکُفْرِ مِنْ هَاهُنَا مِنْ حَيْثُ يَطْلُعُ قَرْنُ الشَّيْطَانِ يَعْنِي الْمَشْرِقَ
ابوبکر بن ابی شیبہ، وکیع، عکرمہ بن عمار سالم حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے گھر سے نکلے تو فرمایا کفر کی چوٹی اس جگہ سے ہوگی جہاں سے شیطان کا سینگ طلوع ہوتا ہے یعنی مشرق سے۔
Ibn Umar reported that Allah's Messenger (may peace be upon him) came out from the house of 'A'isha and said: It would be from this side that there would appear the height of unbelief, viz. where appear the horns of Satan. i. e. cast.