صحیح مسلم ۔ جلد سوم ۔ جنت اس کی نعمتیں اور اہل جنت کا بیان ۔ حدیث 2728

موت کے وقت اللہ تعالیٰ کی ذات سے اچھا گمان رکھنے کے حکم کے بیان میں

راوی: یحیی بن یحیی , یحیی بن زکریا , اعمش , ابی سفیان , جابر

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا يَحْيَی بْنُ زَکَرِيَّائَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْلَ وَفَاتِهِ بِثَلَاثٍ يَقُولُ لَا يَمُوتَنَّ أَحَدُکُمْ إِلَّا وَهُوَ يُحْسِنُ بِاللَّهِ الظَّنَّ

یحیی بن یحیی، یحیی بن زکریا، اعمش، ابی سفیان، حضرت جابر سے روایت فرماتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے تین دن پہلے سنا آپ نے فرمایا تم میں سے کوئی اس وقت تک نہ مرے سوائے اس کے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی ذات سے اچھا گمان رکھتا ہو۔

Jabir reported: I heard Allah's Apostle (may peace be upon him) as saying three days before his death: None of you should court death but only hoping good from Allah

یہ حدیث شیئر کریں