صحیح مسلم ۔ جلد سوم ۔ جنت اس کی نعمتیں اور اہل جنت کا بیان ۔ حدیث 2702

قیامت کے دن کی حالت کے بیان میں اللہ پاک قیامت کے دن کی سختیوں میں ہماری مدد فرمائے ۔

راوی: زہیر بن حرب , محمد بن مثنی , عبیداللہ بن سعید یحیی بن سعید عبیداللہ نافع ابن عمر

حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالُوا حَدَّثَنَا يَحْيَی يَعْنُونَ ابْنَ سَعِيدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ يَقُومُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ قَالَ يَقُومُ أَحَدُهُمْ فِي رَشْحِهِ إِلَی أَنْصَافِ أُذُنَيْهِ وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ الْمُثَنَّی قَالَ يَقُومُ النَّاسُ لَمْ يَذْکُرْ يَوْمَ

زہیر بن حرب، محمد بن مثنی، عبیداللہ بن سعید یحیی بن سعید عبیداللہ نافع حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں جس دن سب لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے تو ان میں سے کچھ آدمی آدھے کانوں تک پسینے میں ڈوبے ہوئے ہوں گے اور ابن مثنی کی روایت میں یقوم الناس کے الفاظ ہیں اور یوم کا لفظ ذکر نہیں کیا۔

Ibn 'Umar reported Allah's Apostle (may peace be upon him) as saying: When the people would stand before Allah. the Lord of the worlds, each one of them would stand submerged into perspiration up to half of his ears, and there is no mention of the" day" in the badlth transmitted on the authority of Ibn Muthanni.

یہ حدیث شیئر کریں