جنت کے خیموں اور جو مومنیں اور ان کے متعلقین اس میں رہیں گے ان کی شان کے بیان میں
راوی: ابوبکر بن ابی شبیہ یزید بن ہارون , ہمام ابوعمران جونی ابوبکر بن ابی موسیٰ بن قیس
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا هَمَّامٌ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ عَنْ أَبِي بَکْرِ بْنِ أَبِي مُوسَی بْنِ قَيْسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْخَيْمَةُ دُرَّةٌ طُولُهَا فِي السَّمَائِ سِتُّونَ مِيلًا فِي کُلِّ زَاوِيَةٍ مِنْهَا أَهْلٌ لِلْمُؤْمِنِ لَا يَرَاهُمْ الْآخَرُونَ
ابوبکر بن ابی شبیہ یزید بن ہارون، ہمام ابوعمران جونی حضرت ابوبکر بن ابی موسیٰ بن قیس اپنے باپ سے روایت کرتے ہوئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا خیمہ ایک موتی کا ہوگا جس کی لمبائی بلندی میں ساٹھ میل ہوگی اور اس کے ہر کونے میں مومن کی بیویاں ہوں گی جنہیں دوسرے لوگ نہیں دیکھ سکیں گے۔
This hadith has been transmitted on the authority of Abu Bakr b. Abu Musa b. Qais who, on the authority of his father, reported the Apostle (may peace be upon him) to have said that there would be a tent made of a pearl whose height towards the sky would be sixty miles. In each corner, there would be a fanaily of the believer, out of sight for the others.