اللہ تعالیٰ کے ناموں اور انہیں یاد کرنے والوں کی فضلیت کے بیان میں
راوی: محمد بن رافع عبدالرزاق , معمر , ایوب ابن سیرین ابوہریرہ
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَعَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ لِلَّهِ تِسْعَةً وَتِسْعِينَ اسْمًا مِائَةً إِلَّا وَاحِدًا مَنْ أَحْصَاهَا دَخَلَ الْجَنَّةَ وَزَادَ هَمَّامٌ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّهُ وِتْرٌ يُحِبُّ الْوِتْرَ
محمد بن رافع عبدالرزاق، معمر، ایوب ابن سیرین حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ کے ننانوے نام ہیں جس نے انہیں یاد کیا وہ جنت میں داخل ہوگا ہمام نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے واسطہ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے کہ اللہ وتر ہے اور وتر کو پسند کرتا ہے۔
Abu Huraira reported Allah's Apostle (may peace be upon him) as saying: Verily, there are ninety-nine names for Allah, i. e. hundred excepting one. He who enumerates them would get into Paradise. And Hammam has made this addition on the authority of Abu Huraira who reported it from Allah's Apostle (may peace be upon him) that he said: "He is Odd (one) and loves odd number."