صحیح مسلم ۔ جلد سوم ۔ صلہ رحمی کا بیان ۔ حدیث 2172

راستے سے تکلیف دینے والی چیز کو ہٹا دینے کی فضلیت کے بیان میں

راوی: زہیر بن حرب , یحیی بن سعید ابان بن صمعہ ابووازع ابوبرزہ

حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ أَبَانَ بْنِ صَمْعَةَ حَدَّثَنِي أَبُو الْوَازِعِ حَدَّثَنِي أَبُو بَرْزَةَ قَالَ قُلْتُ يَا نَبِيَّ اللَّهِ عَلِّمْنِي شَيْئًا أَنْتَفِعُ بِهِ قَالَ اعْزِلْ الْأَذَی عَنْ طَرِيقِ الْمُسْلِمِينَ

زہیر بن حرب، یحیی بن سعید ابان بن صمعہ ابووازع حضرت ابوبرزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم مجھے کوئی ایسی چیز سکھا دیں جس کے ذریعے مجھے نفع حاصل ہو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا راستے میں سے مسلمانوں کو تکلیف دینے والی چیز کو ہٹا دیا کر۔

Abu Barza reported: I said: Allah's Messenger, teach me something so that I may derive benefit from it. He said: Remove the troublesome thing from the paths of the Muslims.

یہ حدیث شیئر کریں