صحیح مسلم ۔ جلد سوم ۔ جہاد کا بیان ۔ حدیث 197

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے غزوات کی تعداد کے بیان میں

راوی: زہیر بن حرب , روح بن عبادہ , زکریا , ابوزبیر , جابر بن عبداللہ , جابر بن عبداللہ

حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا زَکَرِيَّائُ أَخْبَرَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُا غَزَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تِسْعَ عَشْرَةَ غَزْوَةً قَالَ جَابِرٌ لَمْ أَشْهَدْ بَدْرًا وَلَا أُحُدًا مَنَعَنِي أَبِي فَلَمَّا قُتِلَ عَبْدُ اللَّهِ يَوْمَ أُحُدٍ لَمْ أَتَخَلَّفْ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةٍ قَطُّ

زہیر بن حرب، روح بن عبادہ، زکریا، ابوزبیر، جابر بن عبد اللہ، حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ انیس غزوات میں شریک تھا حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں بدر اور احد کے غزووں میں شریک نہیں ہوا کیونکہ مجھے میرے باپ نے روک دیا تھا تو جب حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ غزوہ احد میں شہید ہو گئے تو پھر میں کسی بھی غزوہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پیچھے نہیں رہا۔

It has been reported on the authority of Abu Zubair who heard Jabir b. Abdullah say: I fought in the company of the Messenger of Allah (may peace be upon him) nineteen battles. Jabir said: I did not participate in the Battle of Badr and the Battle of Uhud. My father prevented me (from participating in these battles as my age was tender). After 'Abdullah (my father) was killed on the Day of Ubud, I never lagged behind the Messenger of Allah (may peace be upon him) and joined every battle (he fought).

یہ حدیث شیئر کریں