نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے لوگوں کا تقرب اور برکت حاصل کرنے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا لوگوں کے لئے تو اضع اختیار کرنے کے بیان میں ۔
راوی: محمد بن رافع ابونضر سلیمان ثابت انس
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْحَلَّاقُ يَحْلِقُهُ وَأَطَافَ بِهِ أَصْحَابُهُ فَمَا يُرِيدُونَ أَنْ تَقَعَ شَعْرَةٌ إِلَّا فِي يَدِ رَجُلٍ
محمد بن رافع ابونضر سلیمان ثابت حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو میں نے دیکھا کہ حجام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حجامت بنا رہا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اردگرد تھے وہ نہیں چاہتے تھے کہ آپ کا کوئی بال مبارک نیچے گرے بلکہ کسی نہ کسی آدمی کے ہاتھ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا بال گرے۔
Anas reported: I saw when the Messenger of Allah (may peace be upon him) got his hair cut by the barber, his Companions came round him and they eagerly wanted that no hair should fall but in the hand of a person.