صحیح مسلم ۔ جلد سوم ۔ فضائل کا بیان ۔ حدیث 1526

جناب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا بچوں اور اہل وعیال پر شفقت اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تواضع اور اس کے فضائل کے بیان میں

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , ابوکریب ابواسامہ ابن نمیر , ہشام عائشہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو کُرَيْبٍ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ وَابْنُ نُمَيْرٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَدِمَ نَاسٌ مِنْ الْأَعْرَابِ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا أَتُقَبِّلُونَ صِبْيَانَکُمْ فَقَالُوا نَعَمْ فَقَالُوا لَکِنَّا وَاللَّهِ مَا نُقَبِّلُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَمْلِکُ إِنْ کَانَ اللَّهُ نَزَعَ مِنْکُمْ الرَّحْمَةَ و قَالَ ابْنُ نُمَيْرٍ مِنْ قَلْبِکَ الرَّحْمَةَ

ابوبکر بن ابی شیبہ، ابوکریب ابواسامہ ابن نمیر، ہشام حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ کچھ دیہاتی لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئے اور کہنے لگے کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے بچوں سے پیار کرتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں تو وہ دیہاتی لوگ کہنے لگے اللہ کی قسم ہم تو بچوں سے پیار نہیں کرتے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں کیا کروں اگر اللہ نے تمہارے اندر سے رحم کو اٹھا لیا ہے اور ابن نمیر کہتے ہیں اللہ نے تمہارے دل سے رحم نکال دیا ہے۔

'A'isha (Allah be pleased with her) reported that there came a few desert Arabs to Allah's Messenger (may peace be upon him) and said: Do you kiss your children? He said: Yes. Thereupon they said: By Allah but we do not kiss our children. Thereupon Allah's Messenger (may peace be upon him) said: Then what can I do if Allah has deprived you of mercy? Ibn Numair said: (He has deprived) your heart of mercy.

یہ حدیث شیئر کریں