جناب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا بچوں اور اہل وعیال پر شفقت اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تواضع اور اس کے فضائل کے بیان میں
راوی: زہیر بن حرب , محمد بن عبداللہ بن نمیر , زہیر اسمعیل ابن علیہ , ایوب عمرو بن سعید انس بن مالک
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ وَاللَّفْظُ لِزُهَيْرٍ قَالَا حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ وَهُوَ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعِيدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ مَا رَأَيْتُ أَحَدًا کَانَ أَرْحَمَ بِالْعِيَالِ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ کَانَ إِبْرَاهِيمُ مُسْتَرْضِعًا لَهُ فِي عَوَالِي الْمَدِينَةِ فَکَانَ يَنْطَلِقُ وَنَحْنُ مَعَهُ فَيَدْخُلُ الْبَيْتَ وَإِنَّهُ لَيُدَّخَنُ وَکَانَ ظِئْرُهُ قَيْنًا فَيَأْخُذُهُ فَيُقَبِّلُهُ ثُمَّ يَرْجِعُ قَالَ عَمْرٌو فَلَمَّا تُوُفِّيَ إِبْرَاهِيمُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ إِبْرَاهِيمَ ابْنِي وَإِنَّهُ مَاتَ فِي الثَّدْيِ وَإِنَّ لَهُ لَظِئْرَيْنِ تُکَمِّلَانِ رَضَاعَهُ فِي الْجَنَّةِ
زہیر بن حرب، محمد بن عبداللہ بن نمیر، زہیر اسماعیل ابن علیہ، ایوب عمرو بن سعید حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے بال بچوں پر اتنی شفقت کرتے ہوئے کسی کو نہیں دیکھا جتنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بچوں پر شفقت فرمایا کرتے تھے(آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لخت جگر) حضرت ابراہیم عوالئی مدینہ میں دودھ پیتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم وہاں چلے جایا کرتے تھے اور ہم بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہوتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے گھر میں بھی چلے جاتے وہاں دھواں ہوتا کیونکہ اس کا خاوند لوہار تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے بچے کو لیتے اس سے پیار کرتے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم واپس تشریف لے آتے عمر وکہتے ہیں کہ جب حضرت ابراہیم انتقال کر گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ابراہیم (رضی اللہ عنہ) میرا بیٹا ہے اور وہ رضاعت کی حالت میں ہی انتقال کر گیا ہے اب اس کے لئے دو انائیں ہیں جو اسے جنت میں رضاعت کی مدت پوری ہونے تک دودھ پلائیں گی۔
Anas b. Malik reported: I have never seen anyone more kind to one's family than Allah's Messenger (may peace be upon him), and Ibrahim was sent to the suburb of Medina for suckling. He used to go there and we accompanied him. He entered the house, and it was filled with smoke as his foster-father was a bricksmith. He took him (his son Ibrahim) and kissed him and then came back. 'Amr said that when Ibrahim died, Allah's Messenger (may peace be upon him) said: Ibrahim is my son and he dies as a suckling babe. He has now two foster-mothers who would complete his suckling period in Paradise.