رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سخاوت کے بیان میں
راوی: انس
قَالَ أَنَسٌ وَاللَّهِ لَقَدْ خَدَمْتُهُ تِسْعَ سِنِينَ مَا عَلِمْتُهُ قَالَ لِشَيْئٍ صَنَعْتُهُ لِمَ فَعَلْتَ کَذَا وَکَذَا أَوْ لِشَيْئٍ تَرَکْتُهُ هَلَّا فَعَلْتَ کَذَا وَکَذَا
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ کی قسم! میں نے نو سال تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کی میں نہیں جانتا کہ کسی کام کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا ہو کہ تو نے یہ کام اس طرح کیوں کیا یا کسی ایسے کام کے بارے میں کہ جس کو میں نے نہ کیا ہو کہ تو نے یہ کام کیوں نہیں کیا۔
Anas further said: I served him for nine years but I know not that he ever said to me about a thing which I had done why I did that, or about a thing I had left as to why I had not done that.