صحیح مسلم ۔ جلد سوم ۔ سلام کرنے کا بیان ۔ حدیث 1316

کہانت اور کاہنوں کے پاس جانے کی حرمت کے بیان میں

راوی: ابوطاہر حرملہ بن یحیی ابن وہب , یونس ابن شہاب ابوسلمہ ابن عبدالرحمن بن عوف معاویہ بن حکم سلمی

حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ وَحَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَی قَالَا أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ الْحَکَمِ السُّلَمِيِّ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أُمُورًا کُنَّا نَصْنَعُهَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ کُنَّا نَأْتِي الْکُهَّانَ قَالَ فَلَا تَأْتُوا الْکُهَّانَ قَالَ قُلْتُ کُنَّا نَتَطَيَّرُ قَالَ ذَاکَ شَيْئٌ يَجِدُهُ أَحَدُکُمْ فِي نَفْسِهِ فَلَا يَصُدَّنَّکُمْ

ابوطاہر حرملہ بن یحیی ابن وہب، یونس ابن شہاب ابوسلمہ ابن عبدالرحمن بن عوف حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن حکم سلمی سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ایسی بہت ساری باتیں ہیں جنہیں ہم زمانہ جاہلیت میں سر انجام دیتے تھے ہم کاہنوں کے پاس جاتے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم کاہنوں کے پاس مت جاؤ میں نے عرض کیا ہم بدفالی لیا کرتے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ وہ چیز ہے جسے تم میں سے کوئی اپنے دل میں محسوس کرتا ہے یہ خیال آنا تمہیں کسی کام سے نہ روکے۔

Mu'awiya b. al-Hakam as-Sulami reported: I said: Messenger of Allah, there were things we used to do in the pre-Islamic days. We used to visit Kahins, whereupon he said: Don't visit Kahins. I said: We used to take omens. He said: That is a sort of personal whim of yours, so let it not prevent you (from doing a thing).

یہ حدیث شیئر کریں