صحیح مسلم ۔ جلد سوم ۔ آداب کا بیان ۔ حدیث 1111

برے نام رکھنے کی کراہت کے بیان میں

راوی: اسحاق بن ابراہیم , عیسیٰ بن یونس , ابوکریب ابواسامہ ولید بن کثیر محمد بن عمرو بن عطاء , زینب بنت ام سلمہ زینب بن ام سلمہ

حَدَّثَنِي إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ ح و حَدَّثَنَا أَبُو کُرَيْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ قَالَا حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ کَثِيرٍ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَطَائٍ حَدَّثَتْنِي زَيْنَبُ بِنْتُ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ کَانَ اسْمِي بَرَّةَ فَسَمَّانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَيْنَبَ قَالَتْ وَدَخَلَتْ عَلَيْهِ زَيْنَبُ بِنْتُ جَحْشٍ وَاسْمُهَا بَرَّةُ فَسَمَّاهَا زَيْنَبَ

اسحاق بن ابراہیم، عیسیٰ بن یونس، ابوکریب، ابواسامہ، ولید بن کثیر، محمد بن عمرو بن عطاء، حضرت زینب بنت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ میرا نام برہ تھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا نام زینب رکھ دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس (نکاح میں) زینب بنت جحش رضی اللہ تعالیٰ عنہا آئیں ان کا نام بھی برہ تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا نام زینب رکھ دیا۔

Zainab, daughter of Umm Salama, reported: My name first was Barra. Allah's Messenger (may peace be upon him) gave me the name of Zainab. Then there entered (into the house of Allah's Prophet as a wife) Zainab, daughter of Jahsh, and her name was also Barra, and he gave her the name of Zainab.

یہ حدیث شیئر کریں