صحیح مسلم ۔ جلد سوم ۔ لباس اور زینت کا بیان ۔ حدیث 1032

جاندار کی تصویر بنانے کی حرمت اور فرشتوں کا اس گھر میں داخل نہ ہونا جس گھر میں کتا اور تصویر وہ کا بیان میں ۔

راوی: محمد بن مثنی , محمد بن جعفر , شعبہ , عبدالرحمن بن قاسم عائشہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ قَالَ سَمِعْتُ الْقَاسِمَ يُحَدِّثُ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهُ کَانَ لَهَا ثَوْبٌ فِيهِ تَصَاوِيرُ مَمْدُودٌ إِلَی سَهْوَةٍ فَکَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي إِلَيْهِ فَقَالَ أَخِّرِيهِ عَنِّي قَالَتْ فَأَخَّرْتُهُ فَجَعَلْتُهُ وَسَائِدَ

محمد بن مثنی، محمد بن جعفر، شعبہ، عبدالرحمن بن قاسم حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت ہے کہ ان کے پاس ایک کپڑا تھا جس میں تصویریں بنی ہوئی تھیں وہ کپڑا ایک طاق پر لٹکا ہوا تھا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طرف نماز پڑھ رہے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس کپڑے کو میرے سامنے سے ہٹا دو حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے اس کپڑے کو کاٹ کر اس کے تکیے بنا لئے۔

A'isha reported she had a cloth havinc, pictures upon it and it was hanging upon the shelf and Allah's Messenger (may peace be upon him) said: Take it (away) from me (from my sight), so I removed it and made cushions from that.

یہ حدیث شیئر کریں