صحیح مسلم ۔ جلد سوم ۔ جہاد کا بیان ۔ حدیث 100

عہد شکنی کرنے والے سے جنگ کرنے اور قلعہ والوں کو عادل بادشاہ کے حکم پر قلعہ سے نکالنے کے جواز کے بیان میں

راوی: زہیر بن حرب , عبدالرحمن بن مہدی , شعبہ

و حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ عَنْ شُعْبَةَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ وَقَالَ فِي حَدِيثِهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَقَدْ حَکَمْتَ فِيهِمْ بِحُکْمِ اللَّهِ وَقَالَ مَرَّةً لَقَدْ حَکَمْتَ بِحُکْمِ الْمَلِکِ

زہیر بن حرب، عبدالرحمن بن مہدی، شعبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ان سندوں کے ساتھ روایت ہے اور انہوں نے اپنی حدیث میں کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم نے ان کے بارے میں اللہ کے حکم کے مطابق فیصلہ کیا ہے اور ایک مرتبہ فرمایا کہ تم نے بادشاہ کے حکم کے مطابق فیصلہ کیا ہے۔

Through the same chain of transmitters Shu'ba has narrated the same tradition in which he says that the Messenger of Allah (may peace be upon him) said (to Sa'd): You have adjudged according to the command of God. And once he said: you have adjudged by the decision of a king.

یہ حدیث شیئر کریں