صحیح مسلم ۔ جلد دوم ۔ نکاح کا بیان ۔ حدیث 951

ایک عورت اور اسکی پھوپھی یا خالہ کو ایک نکاح میں جمع کرنے کی حرمت کا بیان

راوی: محمد بن مثنی , ابن بشار , ابوبکر بن نافع , ابن ابی عدی , شعبہ , عمرو بن دینار , ابی سلمہ , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَابْنُ بَشَّارٍ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ نَافِعٍ وَاللَّفْظُ لِابْنِ الْمُثَنَّی وَابْنِ نَافِعٍ قَالُوا أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُجْمَعَ بَيْنَ الْمَرْأَةِ وَعَمَّتِهَا وَبَيْنَ الْمَرْأَةِ وَخَالَتِهَا

محمد بن مثنی، ابن بشار، ابوبکر بن نافع، ابن ابی عدی، شعبہ، عمرو بن دینار، ابی سلمہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے منع فرمایا کہ کسی عورت کا اس کی خالہ اور پھوپھی کے ساتھ ایک نکاح میں جمع کیا جائے۔

Abu Huraira (Allah be pleased with him) reported that Allah's Messenger (may peace be upon him) forbade to combine a woman and her father's sister, and a woman and her mother's sister.

یہ حدیث شیئر کریں