صحیح مسلم ۔ جلد دوم ۔ نکاح کا بیان ۔ حدیث 934

نکاح متعہ اور اس کے بیان میں کہ وہ جائز کیا گیا پھر منسوخ کیا گیا پھر منسوخ کیا گیا پھر منسوخ کیا گیا پھر منسوخ کیا گیا اور پھر قیامت تک کے لئے اس کی حرمت باقی کی گئی ۔

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , ابن علیہ , معمر , زہری , ربیع بن سبرہ

و حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی يَوْمَ الْفَتْحِ عَنْ مُتْعَةِ النِّسَائِ

ابوبکر بن ابی شیبہ، ابن علیہ، معمر، زہری، حضرت ربیع بن سبرہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فتح مکہ کے دن عورتوں کے ساتھ نکاح متعہ سے منع فرمایا۔

Rabi' b. Sabra reported on the authority of his father that Allah's Messenger (may peace be upon him) forbade on the Day of Victory to contract temporary marriage with women.

یہ حدیث شیئر کریں