صحیح مسلم ۔ جلد دوم ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 564

حج اور عمرہ کے پہلے طواف میں رمل کرنے کے استحباب کے بیان میں

راوی: محمد بن رافع , یحیی بن آدم , زہیر , عبدالملک بن سعید بن ابجر , ابوالطفیل

و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ الْأَبْجَرِ عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ أُرَانِي قَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَصِفْهُ لِي قَالَ قُلْتُ رَأَيْتُهُ عِنْدَ الْمَرْوَةِ عَلَی نَاقَةٍ وَقَدْ کَثُرَ النَّاسُ عَلَيْهِ قَالَ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ ذَاکَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّهُمْ کَانُوا لَا يُدَعُّونَ عَنْهُ وَلَا يُکْرَهُونَ

محمد بن رافع، یحیی بن آدم، زہیر، عبدالملک بن سعید بن ابجر، حضرت ابوالطفیل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے عرض کیا کہ میرا خیال ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا کہ مجھ سے بیان کر کہ حضرت ابوالطفیل رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ میں نے آپ کو مروہ کے پاس اونٹنی پر دیکھا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بہت سے لوگ تھے راوی کہتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے کیونکہ وہ لوگ یعنی صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم نہ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو چھوڑتے تھے اور نہ ہی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دور ہوتے تھے۔

Abu Tufail reported; I said to Ibn 'Abbas (Allah be pleased with them): I think that I saw Allah's Messenger (may peace be upon him). He (Ibn 'Abbas) said 'Give a description of him to me. I said: I saw him near al-Marwa on the back of a she- camel, and people had thronged around him. Thereupon Ibn'Abbas said: It was Allah's Messenger (may peace be upon him) for they (the Companions of the Holy Prophet) were neither pushed aside from him, nor were they turned away.

یہ حدیث شیئر کریں