صحیح مسلم ۔ جلد دوم ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 544

رمضان کے مہینے میں عمرہ کرنے کی فضیلت کے بیان میں

راوی: محمد بن حاتم بن میمون , یحیی بن سعید , ابن جریج , عطاء , ابن عباس

و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمِ بْنِ مَيْمُونٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَطَائٌ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يُحَدِّثُنَا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِامْرَأَةٍ مِنْ الْأَنْصَارِ سَمَّاهَا ابْنُ عَبَّاسٍ فَنَسِيتُ اسْمَهَا مَا مَنَعَکِ أَنْ تَحُجِّي مَعَنَا قَالَتْ لَمْ يَکُنْ لَنَا إِلَّا نَاضِحَانِ فَحَجَّ أَبُو وَلَدِهَا وَابْنُهَا عَلَی نَاضِحٍ وَتَرَکَ لَنَا نَاضِحًا نَنْضِحُ عَلَيْهِ قَالَ فَإِذَا جَائَ رَمَضَانُ فَاعْتَمِرِي فَإِنَّ عُمْرَةً فِيهِ تَعْدِلُ حَجَّةً

محمد بن حاتم بن میمون، یحیی بن سعید، ابن جریج، عطاء، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انصار کی ایک عورت سے فرمایا راوی نے کہا کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے اس عورت کا نام بھی لیا تھا میں اس کا نام بھول گیا ہوں فرمایا کہ تجھے ہمارے ساتھ حج کرنے سے کس نے منع کیا ہے؟ وہ عورت کہنے لگی کہ ہمارے پانی لانے والے دو اونٹ تھے ایک اونٹ پر میرے لڑکے کا باپ یعنی میرا خاوند اور اس کا بیٹا حج کے لئے گیا ہوا ہے اور دوسرا اونٹ ہمارے لئے چھوڑ دیا تاکہ اس پر ہم پانی لائیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب رمضان کا مہینہ آئے گا تو عمرہ کرلینا کیونکہ رمضان کے مہینہ میں عمرہ کرنے کا اجر حج کے برابر ہے۔

Ataa reported: I heard Ibn Abbas (Allah be pleased with him) narrating to us that Allah's Messenger (may peace be upon him) said to a woman of the Ansar (Ibn Abbas had mentioned her name but I have forgotten it): 'What has prevented you that you do not perform Hajj along with us? She said: We have only two camels for carrying water. One of the camels has been taken by my husband and my son for performing Hajj and one has been left for us for carrying water, whereupon he (the Holy Prophet) said: So when the month of Ramadan comes, perform Umra, for'Umra in this (month) is equal to Hajj (in reward).

یہ حدیث شیئر کریں