صحیح مسلم ۔ جلد دوم ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 539

نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عمرہ کی تعداد کے بیان میں

راوی: ہداب بن خالد , ہمام , قتادہ , انس

حَدَّثَنَا هَدَّابُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ أَنَّ أَنَسًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اعْتَمَرَ أَرْبَعَ عُمَرٍ کُلُّهُنَّ فِي ذِي الْقَعْدَةِ إِلَّا الَّتِي مَعَ حَجَّتِهِ عُمْرَةً مِنْ الْحُدَيْبِيَةِ أَوْ زَمَنَ الْحُدَيْبِيَةِ فِي ذِي الْقَعْدَةِ وَعُمْرَةً مِنْ الْعَامِ الْمُقْبِلِ فِي ذِي الْقَعْدَةِ وَعُمْرَةً مِنْ جِعْرَانَةَ حَيْثُ قَسَمَ غَنَائِمَ حُنَيْنٍ فِي ذِي الْقَعْدَةِ وَعُمْرَةً مَعَ حَجَّتِهِ

ہداب بن خالد، ہمام، قتادہ، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ خبر دیتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چار مرتبہ عمرہ کیا اور یہ سارے کے سارے عمرے ذی قعدہ میں کئے سوائے اس عمرہ کے جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حج کے ساتھ کیا ہے ایک عمرہ صلح حدیبیہ کے موقع پر ذی القعدہ میں کیا تھا اور دوسرا عمرہ آنے والے سال ذی القعدہ میں کیا اور تیسرا عمرہ جعرانہ سے کیا جہاں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غزوہ حنین کا مال غنیمت ذی القعدہ میں تقسیم کیا اور چوتھا عمرہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے حج کے ساتھ کیا ہے۔

Qatada said:that Anas (Allah be pleased with him) had informed him that Allah's Messenger (may peace be upon him) performed four 'Umras, all during the month of Dhu'l-Qa'da except the one he performed along with Hajj and these are) the Umra that he performed from al-Hudaibiya or during the time of (the truce of) Hudaibiya in the month of Dhu'l-Qa'da then the Umra of the next year in the month of Dhu'l-Qa'da, then the Umra for which he had started from ji'rana, the place where he distributed the spoils of (the battle of) Hunain in the month of Dhu'l-Qa'da, and then the 'Umra that he performed along with his Hajj (on the occasion of the Farewell Pilgrimage).

یہ حدیث شیئر کریں