روزہ طلوع فجر سے شروع ہو جاتا ہے اس سے قبل تک کھا نا پینا جائز ہے اور اس باب میں ہم ان احکام سے بحث کریں گے جو صبح صادق اور صبح کا ذب سے متعلق ہیں ۔
راوی: شیبان بن فروخ , عبدالوارث , عبداللہ بن سوداة قشیری , سمرہ بن جندب
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَوَادَةَ الْقُشَيْرِيِّ حَدَّثَنِي وَالِدِي أَنَّهُ سَمِعَ سَمُرَةَ بْنَ جُنْدُبٍ يَقُولُا سَمِعْتُ مُحَمَّدًا صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا يَغُرَّنَّ أَحَدَکُمْ نِدَائُ بِلَالٍ مِنْ السَّحُورِ وَلَا هَذَا الْبَيَاضُ حَتَّی يَسْتَطِيرَ
شیبان بن فروخ، عبدالوارث، عبداللہ بن سوداة قشیری، حضرت سمرہ بن جندب فرماتے ہیں کہ میں نے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے آپ فرماتے ہیں کہ تم میں سے کوئی سحری کے وقت حضرت بلال کی اذان سے دھوکہ نہ کھائے اور نہ ہی اس سفیدی سے جب تک کہ وہ پھیل نہ جائے۔
Samura b. Jandub reported Muhammad (may peace be upon him) as saying. The call of Bilal may not mislead any one of you (and he may, under the wrong impression gathered from it), refrain from taking meal before the commencement of the fast (for the streaks) of this whiteness (which are vertical) indicate the false dawn and the true dawn with which the fast commences is that when the streaks of light are spread.