اس بات کے بیان میں کہ احرام اور غیر احرام والے کے لئے حرم اور غیر حرم میں جن جانوروں کا قتل مستحب ہے ۔
راوی: احمد بن یونس , زہیر , زید بن جبیر
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ جُبَيْرٍ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ ابْنَ عُمَرَ مَا يَقْتُلُ الْمُحْرِمُ مِنْ الدَّوَابِّ فَقَالَ أَخْبَرَتْنِي إِحْدَی نِسْوَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ أَمَرَ أَوْ أُمِرَ أَنْ يَقْتُلَ الْفَأْرَةَ وَالْعَقْرَبَ وَالْحِدَأَةَ وَالْکَلْبَ الْعَقُورَ وَالْغُرَابَ
احمد بن یونس، زہیر، حضرت زید بن جبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا کہ احرام والا کن جانوروں کو قتل کر سکتا ہے؟ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج مطہرات میں سے کسی نے مجھے خبر دی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم فرمایا یا فرمایا کہ احرام والے کو حکم دیا گیا کہ وہ چوہے اور بچھو اور چیل اور کاٹنے والے کتے اور کوے کو قتل کر دے۔
Zaid b. Jubair reported: A person asked Ibn Umar which beast a Muhrim could kill. Thereupon he said: One of the wives of Allah's Apostle (may peace be upon him) told me: He (the Holy Prophet) commanded to kill rat, scorpion, kite, voracious dog and crow.