اس بات کے بیان میں کہ احرام اور غیر احرام والے کے لئے حرم اور غیر حرم میں جن جانوروں کا قتل مستحب ہے ۔
راوی: عبیداللہ بن عمر قواریری , یزید بن زریع , معمر , زہری , عروہ , سیدہ عائشہ
و حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَمْسٌ فَوَاسِقُ يُقْتَلْنَ فِي الْحَرَمِ الْفَأْرَةُ وَالْعَقْرَبُ وَالْغُرَابُ وَالْحُدَيَّا وَالْکَلْبُ الْعَقُورُ
عبیداللہ بن عمر قواریری، یزید بن زریع، معمر، زہری، عروہ، سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا پانچ جانور ایذاء دینے والے ہیں جن کو حرم میں قتل کیا جاسکتا ہے چوہا اور بچھو اور چیل اور کوا اور کاٹنے والا کتا
A'isha reported Allah's Messenger (may peace be upon him) having said this: Five are the vicious and harmful things which should be killed even within the precincts of Haram: rat, scorpion, kite, crow and voracious dog.