صحیح مسلم ۔ جلد دوم ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 349

احرام سے پہلے بدن میں خوشبو لگانے اور مشک کے استعمال کرنے اور اس بات کے بیان میں کہ خوشبو کا اثر باقی رہنے میں کوئی حرج نہیں

راوی: یحیی بن حبیب حارثی , خالد یعنی ابن حارث , شعبہ , ابراہیم بن محمد بن منتشر , سیدہ عائشہ

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ حَبِيبٍ الْحَارِثِيُّ حَدَّثَنَا خَالِدٌ يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّهَا قَالَتْ کُنْتُ أُطَيِّبُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ يَطُوفُ عَلَی نِسَائِهِ ثُمَّ يُصْبِحُ مُحْرِمًا يَنْضَخُ طِيبًا

یحیی بن حبیب حارثی، خالد یعنی ابن حارث، شعبہ، ابراہیم بن محمد بن منتشر، سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے فرماتی ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خوشبو لگاتی تھی پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی ازواج مطہرات رضی اللہ تعالیٰ عنہن پر تشریف لاتے پھر صبح کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم احرام باندھتے تو خوشبو پھوٹ رہی ہوتی۔

'A'isha (Allah be pleased with her) reported: I used to apply perfume to the Messenger of Allah (may peace be upon him). He then went round his wives, and entered upon the state of Ihram in the morning and the perfume was shaken off.

یہ حدیث شیئر کریں