صحیح مسلم ۔ جلد دوم ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 332

احرام سے پہلے بدن میں خوشبو لگانے اور مشک کے استعمال کرنے اور اس بات کے بیان میں کہ خوشبو کا اثر باقی رہنے میں کوئی حرج نہیں

راوی: یحیی بن یحیی , مالک , عبدالرحمان بن قاسم , سیدہ عائشہ

و حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّهَا قَالَتْ کُنْتُ أُطَيِّبُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِإِحْرَامِهِ قَبْلَ أَنْ يُحْرِمَ وَلِحِلِّهِ قَبْلَ أَنْ يَطُوفَ بِالْبَيْتِ

یحیی بن یحیی، مالک، عبدالرحمن بن قاسم، سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے فرماتی ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ان کے احرام کی وجہ سے اس سے پہلے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم احرام باندھیں خوشبو لگایا کرتی تھی اور اس وقت جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم طواف سے پہلے حلال ہوتے احرام کھولتے۔

'A'isha (Allah be pleased with her), the wife of the Apostle of Allah (may peace be upon him), reported: I applied perfume to the Messenger of Allah (may peace be upon him) with my own hand before he entered upon the state of Ihram, and as he concluded it before-circumambulating the House (for Tawaf-i-lfada).

یہ حدیث شیئر کریں