اس بات کے بیان میں کہ حج یا عمرہ کا احرام باندھنے والے کے لئے کونسا لباس پہننا جائز ہے اور کونسا نا جائز ہے ؟
راوی: عقبہ بن مکرم , محمد بن رافع , ابن رافع , وہب بن جریر بن حازم , عطاء , صفوان بن یعلی بن امیہ
و حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُکْرَمٍ الْعَمِّيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ وَاللَّفْظُ لِابْنِ رَافِعٍ قَالَا حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ سَمِعْتُ قَيْسًا يُحَدِّثُ عَنْ عَطَائٍ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَی بْنِ أُمَيَّةَ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَجُلًا أَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ بِالْجِعْرَانَةِ قَدْ أَهَلَّ بِالْعُمْرَةِ وَهُوَ مُصَفِّرٌ لِحْيَتَهُ وَرَأْسَهُ وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أَحْرَمْتُ بِعُمْرَةٍ وَأَنَا کَمَا تَرَی فَقَالَ انْزِعْ عَنْکَ الْجُبَّةَ وَاغْسِلْ عَنْکَ الصُّفْرَةَ وَمَا کُنْتَ صَانِعًا فِي حَجِّکَ فَاصْنَعْهُ فِي عُمْرَتِکَ
عقبہ بن مکرم، محمد بن رافع، ابن رافع، وہب بن جریر بن حازم، عطاء، حضرت صفوان بن یعلی بن امیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آیا اور آپ جعرانہ کے مقام میں تھے اور اس آدمی نے عمرہ کا احرام باندھا ہوا تھا اور اس کی داڑھی اور اس کے سر کے بال ذرد آلود اور اس کے جسم پر ایک جبہ تھا اس نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! میں نے عمرہ کا احرام باندھا ہے اور جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے دیکھ رہے ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اپنے جسم سے جبہ اتارے دے اور اپنے سر اور داڑھی کے بالوں سے زرد رنگ دھو ڈال اور جو تو اپنے حج میں کرتا تھا اپنے عمرہ میں بھی اسی طرح کر۔
Ya'la b. Umayya (Allah be pleased with him) reported that a person came to the Apostle of Allah (may peace be upon him) as he was staying at Ji'rana and he had put on Ihram for 'Umra and he had dyed his beard and his head with yellow colour and there was a cloak on him. He said: I put on Ihram for 'Umra and I am in this state as you see (with dyed beard and head and a cloak over me). He (the Holy Prophet) said: Take off the cloak and wash the yellowness and do in your 'Umra what you do in Hajj.