صحیح مسلم ۔ جلد دوم ۔ روزوں کا بیان ۔ حدیث 230

رمضان کے علاوہ دوسر مہینوں میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روزوں اور ان کے استحباب کے بیان میں

راوی: ابوربیع زہرانی , ابوعوانہ , ابی بشر , سعید بن جبیر , ابن عباس

حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ مَا صَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَهْرًا کَامِلًا قَطُّ غَيْرَ رَمَضَانَ وَکَانَ يَصُومُ إِذَا صَامَ حَتَّی يَقُولَ الْقَائِلُ لَا وَاللَّهِ لَا يُفْطِرُ وَيُفْطِرُ إِذَا أَفْطَرَ حَتَّی يَقُولَ الْقَائِلُ لَا وَاللَّهِ لَا يَصُومُ

ابوربیع زہرانی، ابوعوانہ، ابی بشر، سعید بن جبیر، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کوئی مہینہ رمضان کے علاوہ مکمل مہینہ روزے نہیں رکھے اور جب آپ روزے رکھتے تو کہنے والا کہتا نہیں اللہ کی قسم! اب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم افطار نہیں کریں گے اور جب افطار کرتے تو کہنے والا کہتا نہیں اللہ کی قسم! اب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روزہ نہیں رکھیں گے۔

Ibn Abbas (Allah be pleased with both of them) reported: The Messenger of Allah (may peace be upon him) did not fast throughout any month except during Ramadan. And when he observed fast (he fasted so continuously) that one would say that he would not break (them) and when he abandoned, he abandoned (so continuously) that one would say: By Allah, perhaps he would never fast.

یہ حدیث شیئر کریں