صحیح مسلم ۔ جلد دوم ۔ روزوں کا بیان ۔ حدیث 224

رمضان کے علاوہ دوسر مہینوں میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روزوں اور ان کے استحباب کے بیان میں

راوی: عبیداللہ بن معاذ , کہمس , عبداللہ بن شقیق فرماتے ہیں کہ میں نے عائشہ

و حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا کَهْمَسٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ قَالَ قُلْتُ لِعَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَکَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ شَهْرًا کُلَّهُ قَالَتْ مَا عَلِمْتُهُ صَامَ شَهْرًا کُلَّهُ إِلَّا رَمَضَانَ وَلَا أَفْطَرَهُ کُلَّهُ حَتَّی يَصُومَ مِنْهُ حَتَّی مَضَی لِسَبِيلِهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

عبیداللہ بن معاذ، کہمس، حضرت عبداللہ بن شقیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے عرض کیا کہ کیا نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پورا مہینہ روزے رکھے ہیں؟ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نہیں جانتی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رمضان کے علاوہ کسی مہینہ میں پورا مہینہ روزے رکھے ہوں اور نہ ہی کسی مہینہ میں روزے چھوڑے ہوں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر مہینے کچھ نہ کچھ روزے رکھتے رہے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس دار فانی سے گزر گئے۔

'Abdullah b. Shaqiq reported: I said to 'A'isha (Allah be pleased with her): Did the Messenger of Allah (may peace be upon him) observe fast during a month? She said, I do not know of any month in which he fasted throughout except Ramadan and (the month) in which he did not fast at all till he ran the course of his life. May peace be upon him.

یہ حدیث شیئر کریں