رمضان کے علاوہ دوسر مہینوں میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روزوں اور ان کے استحباب کے بیان میں
راوی: یحیی بن یحیی , یزید بن زریع , سعید جریری , عبداللہ بن شقیق
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ قَالَ قُلْتُ لِعَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا هَلْ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ شَهْرًا مَعْلُومًا سِوَی رَمَضَانَ قَالَتْ وَاللَّهِ إِنْ صَامَ شَهْرًا مَعْلُومًا سِوَی رَمَضَانَ حَتَّی مَضَی لِوَجْهِهِ وَلَا أَفْطَرَهُ حَتَّی يُصِيبَ مِنْهُ
یحیی بن یحیی، یزید بن زریع، سعید جریری، حضرت عبداللہ بن شقیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے فرمایا کہ میں نے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے عرض کیا کہ کیا نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رمضان کے علاوہ کسی اور مہینہ میں پورا مہینہ روزے رکھے ہیں؟ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا اللہ کی قسم! رمضان کے علاوہ کسی مہینہ میں پورا مہینہ روزے نہیں رکھے اور نہ ہی کوئی ایسا مہینہ گذرا ہے کہ جس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بالکل روزے نہ رکھے ہوں یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رحلت فرماگئے۔
Abdullah b. Shaqiq reported: I said to'A'isha (Allah be pleased with her): Did the Apostle of Allah (may peace be upon him) observe fast for full one month besides Ramadan? She said: I do not know of any month in which he fasted through-out, but that of the month of Ramadan and (the month) in which he did not fast at all, till he ran the course of his life.