صحیح مسلم ۔ جلد دوم ۔ روزوں کا بیان ۔ حدیث 216

روزوں کی فضیلت کے بیان میں

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , خالد بن مخلد , سلیمان بن بلال , ابوحازم , سہل بن سعد

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ وَهُوَ الْقَطَوَانِيُّ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ فِي الْجَنَّةِ بَابًا يُقَالُ لَهُ الرَّيَّانُ يَدْخُلُ مِنْهُ الصَّائِمُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَا يَدْخُلُ مَعَهُمْ أَحَدٌ غَيْرُهُمْ يُقَالُ أَيْنَ الصَّائِمُونَ فَيَدْخُلُونَ مِنْهُ فَإِذَا دَخَلَ آخِرُهُمْ أُغْلِقَ فَلَمْ يَدْخُلْ مِنْهُ أَحَدٌ

ابوبکر بن ابی شیبہ، خالد بن مخلد، سلیمان بن بلال، ابوحازم ، حضرت سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جنت میں ایک دروازہ ہے جسے ریان کہا جاتا ہے اس دروازہ سے قیامت کے دن روزہ رکھنے والے ہی داخل ہوں گے ان کے علاوہ کوئی اور داخل نہیں ہوگا کہا جائے گا کہ روزہ رکھنے والے کہاں ہیں؟ پھر وہ اس دروازے سے داخل ہوں گے اور جب روزہ رکھنے والوں میں آخری داخل ہو جائے گا تو وہ دروازہ بند ہو جائے گا اور پھر کوئی اس دروازہ سے داخل نہیں ہوگا۔

Sahl b. Sa'd (Allah be pleased with him) reported Allah's Messenger (may peace be upon him) as saying: In Paradise there is a gate which is called Rayyan through which only the observers of fast would enter on the Day on Resurrection. None else would enter along with them. It would be proclaimed: Where are the observers of fast that they should be admitted into it? -and when the last of them would enter, it would be closed and no one would enter it.

یہ حدیث شیئر کریں