چوری کی حد اور اس کے نصاب کے بیان میں
راوی: محمد بن عبداللہ بن نمیر , حمید بن عبدالرحمان رواسی , ہشام بن عروہ , سیدہ عائشہ
وحدثنا محمدبن عبدالله بن نمير حدثنا حميد بن عبدالرحمن الرواسیعن هشام بن عروة عن ابيه عن عآئشة قالت لم تقطع يدسارق فی عهد رسول الله صلی الله عليه وسلم فی اقل من ثمن المجن جحفة او ترس وکلا هما ذوثمنٍ
محمد بن عبداللہ بن نمیر، حمید بن عبدالرحمن رواسی، ہشام بن عروہ، سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں جحفہ یا ترس ڈھال کی قیمت سے کم میں چور کا ہاتھ نہیں کاٹا گیا اور یہ دونوں (ڈھالیں) قیمت والی ہیں۔
'A'isha reported that during the lifetime of Allah's Messenger (may peace be upon him) the hand of the thief was not cut off for less than the price of a shield, iron coat or armour and both of them are valuable.