مشتر کہ غلام کو آزاد کرنے والے کے بیان میں
راوی: علی بن حجر سعدی , ابوبکر بن ابی شیبہ , زہیر بن حرب , اسماعیل , ابن علیہ , ایوب , ابی قلابہ , ابی المہلب , عمران بن حصین
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ قَالُوا حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ وَهُوَ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ أَنَّ رَجُلًا أَعْتَقَ سِتَّةَ مَمْلُوکِينَ لَهُ عِنْدَ مَوْتِهِ لَمْ يَکُنْ لَهُ مَالٌ غَيْرَهُمْ فَدَعَا بِهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَزَّأَهُمْ أَثْلَاثًا ثُمَّ أَقْرَعَ بَيْنَهُمْ فَأَعْتَقَ اثْنَيْنِ وَأَرَقَّ أَرْبَعَةً وَقَالَ لَهُ قَوْلًا شَدِيدًا
علی بن حجر سعدی، ابوبکر بن ابی شیبہ، زہیر بن حرب، اسماعیل، ابن علیہ، ایوب، ابی قلابہ، ابی المہلب، حضرت عمران بن حصین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے اپنی موت کے وقت اپنے چھ غلاموں کو آزاد کیا اور اس کا ان کے علاوہ کوئی مال نہ تھا تو انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بلایا اور انہیں تین حصوں میں تقسم کردیا پھر ان کے درمیان قرعہ اندازی کی اور دو کو آزاد کردیا اور چار کو غلام رکھا اور آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے اسے سخت الفاظ کہے۔
'Imran b. Husain reported that a person who had no other property emancipated six slaves of his at the time of his death. Allah's Messenger (may peace be upon him) called for them and divided them into three sections, cast lots amongst them, and set two free and kept four in slavery; and he (the Holy Prophet) spoke severely of him.