صحیح مسلم ۔ جلد دوم ۔ قسموں کا بیان ۔ حدیث 1831

غلام کے لئے اجر و ثواب کے ثبوت کے بیان میں جب اپنے مالک کی خیر خواہی کرے اور اللہ کی عبادت اچھے طریقے سے کرے

راوی: محمد بن رافع , عبدالرزاق , معمر , ہمام بن منبہ , ابوہریرہ

و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ قَالَ هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَکَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا وَقَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نِعِمَّا لِلْمَمْلُوکِ أَنْ يُتَوَفَّی يُحْسِنُ عِبَادَةَ اللَّهِ وَصَحَابَةَ سَيِّدِهِ نِعِمَّا لَهُ

محمد بن رافع، عبدالرزاق، معمر، حضرت ہمام بن منبہ، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے وہ فرماتے ہیں یہ احادیث ہیں جو حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ہیمں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کی ہیں ان میں سے ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وہ غلام کتنا ہی اچھا ہے جو اس حال میں فوت ہو کہ وہ اچھے طریقے سے اللہ کی عبادت کرتا ہو اور اپنے مالک کی بھی اچھی طرح خدمت کرتا ہو وہ کیا ہی اچھا ہے۔

Abu Huraira reported Allah's Messenger (may peace be upon him) as saying: It is good for a slave that he worships Allah well, and serves his master (well). It is good for him.

یہ حدیث شیئر کریں