غیر اللہ کی قسم کی ممانعت کے بیان میں
راوی: ابوطاہر , احمد بن عمرو بن سرح , ابن وہب , یونس , حرملہ بن یحیی , ابن وہب , یونس , ابن شہاب , سالم بن عبداللہ , عمر بن خطاب
و حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ سَرْحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ يُونُسَ ح و حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ يَقُولُا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَنْهَاکُمْ أَنْ تَحْلِفُوا بِآبَائِکُمْ قَالَ عُمَرُ فَوَاللَّهِ مَا حَلَفْتُ بِهَا مُنْذُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْهَا ذَاکِرًا وَلَا آثِرًا
ابوطاہر، احمد بن عمرو بن سرح، ابن وہب، یونس، حرملہ بن یحیی، ابن وہب، یونس، ابن شہاب، سالم بن عبد اللہ، حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ تمہیں اپنے آباؤ اجداد کی قسمیں اٹھانے سے منع کرتا ہے ۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا اللہ کی قسم! جب سے میں نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس کی ممانعت سنی ہے ۔ میں نے اس کی قسم نہیں اٹھائی۔ اپنی طرف سے ذکر کرتے ہوئے اور نہ کوئی حکایت نقل کرتے ہوئے۔
'Umar b. al-Khattab reported Allah's Messenger (may peace be upon him) as saying: Allah, the Great and Majestic, forbids you to swear by your fathers. Umar said: By Allah. I have never sworn (by my father) since I heard Allah's Messenger (may peace be upon him) forbidding it mentioning them "on my behalf" nor on behalf of someone else.