صحیح مسلم ۔ جلد دوم ۔ ہبہ کا بیان ۔ حدیث 1693

ہبہ میں بعض اولا کو زیادہ دینے کی کر اہت کے بیان میں

راوی: احمد بن عثمان نوفلی , ازہر , ابن عون , شعبی , نعمان بن بشیر

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ النَّوْفَلِيُّ حَدَّثَنَا أَزْهَرُ حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ نَحَلَنِي أَبِي نُحْلًا ثُمَّ أَتَی بِي إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيُشْهِدَهُ فَقَالَ أَکُلَّ وَلَدِکَ أَعْطَيْتَهُ هَذَا قَالَ لَا قَالَ أَلَيْسَ تُرِيدُ مِنْهُمْ الْبِرَّ مِثْلَ مَا تُرِيدُ مِنْ ذَا قَالَ بَلَی قَالَ فَإِنِّي لَا أَشْهَدُ قَالَ ابْنُ عَوْنٍ فَحَدَّثْتُ بِهِ مُحَمَّدًا فَقَالَ إِنَّمَا تَحَدَّثْنَا أَنَّهُ قَالَ قَارِبُوا بَيْنَ أَوْلَادِکُمْ

احمد بن عثمان نوفلی، ازہر، ابن عون، شعبی، حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میرے باپ نے مجھے ہبہ کیا ۔ پھر مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لائے تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس پر گواہ بنائیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا تو نے اپنے تمام بیٹوں کو یہ عطا کیا ہے؟ اس نے کہا نہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا تو جیسے اس سے نیکی کا ارادہ کرتا ہے کہ اسی طرح ان سے نیکی کا ارادہ نہیں کرتا؟ اس نے کہا کیوں نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں گواہ نہیں بنتا ۔ ابن عون نے کہا میں نے حدیث محمد سے بیان کی۔ انہوں نے کہا مجھے یہ حدیث اسی طرح بیان کی گئی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اپنے بیٹوں میں برابری کرو ۔

Nu'man b. Bashir reported: My father conferred a gift upon me, and then brought me to Allah's Messenger (may peace be upon him) to make him a witness (to it). He (the Holy Prophet) said: Have you given such gift to every son of yours (as you have given to Nu'man)? He said: No. Thereupon he (the Holy Prophet) said: Don't you expect goodness from them as you expect from him? He said: Yes. of course. He (the Holy Prophet) said: I am not going to bear witness to it (as it is injustice). Ibn Aun (one of the narrators) said: I narrated this hadith to Muhammad (the other narrator) who said: Verily we narrated that lie (the Holy Prophet) had said: Observe equity amongst your children.

یہ حدیث شیئر کریں