مزارعت اور مواجرہ کے بیان میں
راوی: اسحاق بن منصور , یحیی بن حماد , ابوعوانہ , سلیمان شیبانی , عبداللہ بن سائب ، ہم عبداللہ بن معقل
حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا يَحْيَی بْنُ حَمَّادٍ أَخْبَرَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ سُلَيْمَانَ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ السَّائِبِ قَالَ دَخَلْنَا عَلَی عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْقِلٍ فَسَأَلْنَاهُ عَنْ الْمُزَارَعَةِ فَقَالَ زَعَمَ ثَابِتٌ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ الْمُزَارَعَةِ وَأَمَرَ بِالْمُؤَاجَرَةِ وَقَالَ لَا بَأْسَ بِهَا
اسحاق بن منصور، یحیی بن حماد، ابوعوانہ، سلیمان شیبانی، حضرت عبداللہ بن سائب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ہم عبداللہ بن معقل رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس حاضر ہوئے اور ان سے مزارعت کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ حضرت ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مزارعت سے منع فرمایا ہے اور اجرت پر دینے کا حکم دیا ہے اور فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔
Abdullah b. al-Sa'ib reported: We visited 'Abdullah b. Ma'qil and asked him about sharing of crops, whereupon he said: Thabit alleged that Allah's Messenger (may peace be upon him) forbade Muzara'a and commanded leasing it out on rent (for money) and said: There is no harm in it.