پھلوں کو صلاحیت سے پہلے کاٹنے کی شرط کے بغیر بیع کرنے سے روکنے کے بیان میں
راوی: محمد بن مثنی , ابن بشار , محمد بن جعفر , شعبہ , عمرو بن مرة , ابوالبختری
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَابْنُ بَشَّارٍ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ بَيْعِ النَّخْلِ فَقَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ النَّخْلِ حَتَّی يَأْکُلَ مِنْهُ أَوْ يُؤْکَلَ وَحَتَّی يُوزَنَ قَالَ فَقُلْتُ مَا يُوزَنُ فَقَالَ رَجُلٌ عِنْدَهُ حَتَّی يُحْزَرَ
محمد بن مثنی، ابن بشار، محمد بن جعفر، شعبہ، عمرو بن مرة، حضرت ابوالبختری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے کھجور کے درختوں کی بیع کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھجور کی بیع سے منع فرمایا یہاں تک کہ اسے کھایا جائے یا کھائے جانے کے قابل ہو جائے اور وزن کئے جانے کے قابل ہو جائے ابوالبختری کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا وزن کے قابل ہو جانے کا کیا مطلب ہے ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے پاس بیٹھے ہوئے آدمی نے کہا یہاں تک کہ اسے کاٹ لیا جائے۔
Abu Bakhtari reported: I asked Ibn 'Abbas (Allah be pleased with them) about the sale of dates. He said: Allah's Messenger (may peace be upon him) forbade the sale of dates of the trees until one eats them or they are eaten (i. e. they are fit to be eaten) or until they are weighed (or measured). I said: What does it imply:" Until it is weighed"? Thereupon a person who was with him (Ibn Abbas) said: Until he is able to keep it with him (after plucking them).