صحیح مسلم ۔ جلد دوم ۔ خرید وفروخت کا بیان ۔ حدیث 1367

جس بیع میں دھوکہ دیا جائے اس کے بیان میں

راوی: یحیی بن یحیی , یحیی بن ایوب , قتیبہ , ابن حجر , یحیی , اسماعیل بن جعفر , عبداللہ بن دینار , ابن عمر

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی وَيَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ وَقُتَيْبَةُ وَابْنُ حُجْرٍ قَالَ يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا و قَالَ الْآخَرُونَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُا ذَکَرَ رَجُلٌ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ يُخْدَعُ فِي الْبُيُوعِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ بَايَعْتَ فَقُلْ لَا خِلَابَةَ فَکَانَ إِذَا بَايَعَ يَقُولُ لَا خِيَابَةَ

یحیی بن یحیی، یحیی بن ایوب، قتیبہ، ابن حجر، یحیی، اسماعیل بن جعفر، عبداللہ بن دینار، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ذکر کیا کہ اس کو بیع میں دھوکہ دیا جاتا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص تجھ سے بیع کرے تو تو کہہ دے کہ فریب نہیں ہے پھر وہ جب بیع کرتا تو کہہ دیتا کہ دھوکہ نہ ہوگا لیکن لَا خِلَابَةَ نہ بول سکنے کی وجہ سے لَاخَلَابَتَّہ کہتا تھا۔

Abdullah b. Dinar narrated that he heard Ibn 'Umar (Allah be pleased with them) saying: A man mentioned to the Messenger of Allah (may peace be upon him) that he was deceived in a business transaction, whereupon Allah's Messenger (may peace be upon him) said: When you enter into a transaction, say: There should be no attempt to deceive.

یہ حدیث شیئر کریں