عورتوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کے بیان میں
راوی: حرملہ بن یحیی , ابن وہب , یونس , ابن شہاب , ابن مسیب , ابوہریرہ
و حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ حَدَّثَنِي ابْنُ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الْمَرْأَةَ کَالضِّلَعِ إِذَا ذَهَبْتَ تُقِيمُهَا کَسَرْتَهَا وَإِنْ تَرَکْتَهَا اسْتَمْتَعْتَ بِهَا وَفِيهَا عِوَجٌ و حَدَّثَنِيهِ زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ کِلَاهُمَا عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ عَنْ ابْنِ أَخِي الزُّهْرِيِّ عَنْ عَمِّهِ بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ سَوَائً
حرملہ بن یحیی، ابن وہب، یونس، ابن شہاب، ابن مسیب، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ عورت پسلی کی ہڈی کی طرح ہے جب تو اسے سیدھا کرنا چاہے گا تو توڑ بیٹھے گا اور اگر تو نے اسے چھوڑ دیا تو اس سے نفع حاصل کر سکے گا اور اس میں ٹیڑھا پن رہے گا۔
زہیر بن حرب، عبد بن حمید، یعقوب بن ابراہیم، ابن سعد، زہری اس حدیث کی دوسری سند ذکر کی ہے۔
AbuHuraira (Allah be pleased with him) reported Allah's Messenger (may peace be upon him) as saying: Woman is like a rib. When you attempt to straighten it, you would break it. And if you leave her alone you would benefit by her, and crookedness will remain in her.