الحاق ولد میں قیافہ شناس کی بات پر عمل کرنے کے بیان میں
راوی: عمرو ناقد , زہیر بن حرب , ابوبکر بن ابی شیبہ , سفیان , زہری , عروہ , سیدہ عائشہ
و حَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَاللَّفْظُ لِعَمْرٍو قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ مَسْرُورًا فَقَالَ يَا عَائِشَةُ أَلَمْ تَرَيْ أَنَّ مُجَزِّزًا الْمُدْلِجِيَّ دَخَلَ عَلَيَّ فَرَأَی أُسَامَةَ وَزَيْدًا وَعَلَيْهِمَا قَطِيفَةٌ قَدْ غَطَّيَا رُئُوسَهُمَا وَبَدَتْ أَقْدَامُهُمَا فَقَالَ إِنَّ هَذِهِ الْأَقْدَامَ بَعْضُهَا مِنْ بَعْضٍ
عمرو ناقد، زہیر بن حرب، ابوبکر بن ابی شیبہ، سفیان، زہری، عروہ، سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک دن میرے پاس خوشی خوشی تشریف لائے پھر فرمایا اے عائشہ! کیا تو نے مجزز مدلجی کو نہیں دیکھا وہ میرے پاس آیا تو اس نے اسامہ اور زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دیکھا اور ان دونوں پر چادریں تھیں جن سے انہوں نے اپنے سروں کو ڈھانپ رکھا تھا اور ان کے پیر چادر سے باہر تھے اس نے کہا یہ پاؤں ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں۔
'A'isha (Allah be pleased with her) reported: One day Allah's Apostle (may peace be upon him) visited me looking pleased and he said: 'A'isha, don't you see Mujazziz al-Mudliji? (He) entered (my house) and saw Usama and Zaid with a rug over them covering their heads, but their feet appeared, and (he) said: These feet are related to one another.